ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزیر اعظم ہو تو اکھلیش یادو یا مایاوتی جیسا ، کانگریسی امیدوار شتروگھن سنہا کا بیان

وزیر اعظم ہو تو اکھلیش یادو یا مایاوتی جیسا ، کانگریسی امیدوار شتروگھن سنہا کا بیان

Thu, 18 Apr 2019 20:57:57  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو:18 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) حال ہی میں کانگریس میں شامل ہونے والے شتروگھن سنہا نے بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہو تو اکھلیش یادو یا مایاوتی جیسا ہو، جن کے اندر قابلیت اور خصوصیات ہیں،کام کرنے کاجذبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو میں بہت صلاحیت ہے،وہ یہیں نہیں رکے،اکھلیش یادو کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان طاقت کی علامت ہیں،انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے،میں انہیں صرف اتر پردیش کا مستقبل نہیں بلکہ کبھی کبھی تو ملک کے مستقبل کے طور پر بھی دیکھتا ہوں،وزارت اعظم کے امیدوار کے طور پر دیکھتا ہوں۔بتا دیں کہ آج شتروگھن سنہا کی بیوی پونم سنہا نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر لکھنؤ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔وہیں شتروگھن سنہا کو کانگریس نے بہار کے پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا ہوا ہے۔یہاں این ڈی اے کی جانب سے بی جے پی کے روی شنکر پرساد میدان میں ہیں،فی الحال وہ مرکزی حکومت میں مرکزی وزیر ہیں۔پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ پر آخری مرحلے کے تحت 19 مئی کو ووٹنگ ہوگی،نتیجے 23 مئی کو آئیں گے۔ادھر پونم سنہا جب پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچی تو شتروگھن سنہا کے علاوہ ان کے بیٹے بھی ساتھ تھے۔پونم لکھنؤ سے ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی کی مشترکہ امیدوار ہیں،وہ لکھنؤ سیٹ پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں۔کانگریس نے اس سیٹ سے آچاریہ پرمود کرشن کو امیدوار بنایا ہے۔لکھنؤ لوک سبھا علاقے کو بی جے پی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے،تقریباََتین دہائی سے اس سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بھی اس سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔


Share: